Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ٹرین میں خواتین کے علحدہ ڈبوں کا منصوبہ مسترد

ٹرین میں خواتین کے علحدہ ڈبوں کا منصوبہ مسترد

لندن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹرین میں خواتین کے ڈبے الگ کرنے کا جرمی کوربن کا منصوبہ مسترد ہوگیا۔ ٹائمز کے مطابق خواتین کو ہراساں کئے جانے سے بچانے کیلئے ٹرین میں عورتوں کے الگ ڈبوں کا منصوبہ اچانک روک دیا گیا کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں کے مخالفین نے ان پر مسئلے کا شکست خوردہ اور رجعت پسند حل ڈھونڈنے کا الزام لگایا۔ لیبرلیڈر شپ کے امیدوار جرمی کوربن نے خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لئے ان کے ڈبے علیحدہ کرنے کی تجویز دی تھی اور دعویٰ کیا کہ ان سے کچھ خواتین نے پبلک ٹرانسپورٹ میں تشدد اور ہراسانی میں اضافے کا حل ’’صرف خواتین کیلئے ڈبے‘‘ متعارف کرانے کو قرار دیا تھا۔ ٹائمز کے مطابق زبردست تنقید پر جرمی کوربن کے مشیروں نے دعویٰ کیا کہ جرمی کوربن نے صرف خواتین کے درمیان بات چیت شروع کرانے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ریلوں میں جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور جاریہ سال پچھلے سال 1117کے مقابلے 1399جرائم کا ارتکاب کیا گیا جس پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مودی کے زبردست استقبال کی تیاریاں
لندن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پہلی بار نومبر میں بحیثیت وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ویمبلی اسٹیڈیم میں برطانیہ میں مقیم ہندوستانی برادری ان کے شاندار خیرمقدم کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT