Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین میں سوار ہونے کے دوران حادثہ، طالب علم کی موت

ٹرین میں سوار ہونے کے دوران حادثہ، طالب علم کی موت

حیدرآباد ۔ /14 جنوری (سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سوار ہونے کے دوران اسکول طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے بموجب 13 سالہ سی ایچ مکیش ساکن عنبرپیٹ جو خانگی اسکول کے نویں جماعت کا طالبعلم تھا آج اپنے سات دوستوں کے ہمراہ ودیا نگر علاقہ پہونچا ۔ اپنی سائیکل دوست کے مکان کے پاس پارک کرکے مانجا خریدنے کیلئے وارثی گوڑہ علاقہ پہونچا تھا اور ودیا نگر ریلوے پٹریوں سے گزررہا تھا کہ وہ جامع عثمانیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آگیا ۔ مکیش اس حادثہ میں برسرموقعہ ہلاک ہوگیا اور مقامی عوام نے اسے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT