Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / ٹرین میں صحافی کی پٹائی، جرنلسٹ یونین کا کارروائی کا مطالبہ

ٹرین میں صحافی کی پٹائی، جرنلسٹ یونین کا کارروائی کا مطالبہ

ممبئی 21فروری(سیاست ڈاٹ کام)عروس البلاد ممبئی کی ‘لائف لائن’ کہی جانے والی لوکل ٹرین میں سفر کے دوران ایک سنیئر صحافی کی گروہ بناکر سفرکرنے والے مسافروں نے جم کر پٹائی کردی ، ویسٹرن ریلوے کے میراروڈ اور اندھیری کے درمیان سفر کے دوران صحافی کی داداگیری کرنے والے مسافروں نے پٹائی کردی ،انہیں ولے پارلے کے میونسپل کوپراسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ممبئی پریس کلب،اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ممبئی کرائم رپورٹر س ایسوسی ایشن نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔جبکہ اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدرخلیل زاہد نے اعلیٰ سرکاری اور پولیس افسران کو مطلع کردیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔یہ ایک عوامی مسئلہ قرارتے ہوئے ایک حکمت عملی کے تحت مسئلہ کو حل کیا جائے۔ صحافی سدھیر شکلا ایک ٹی وی چینل انڈیاٹی وی سے وابستہ ہیں اور اندھیری میں ان کا دوفترواقع ہے ۔آج صبح مضافاتی اسٹیشن میراروڈپرویرار سے آئی اورچرچ گیٹ جانے والی لوکل ٹرین میں انہوں نے سوار ہونے کی کوشش کی ،لیکن حسب معمول ایک گروہ نے دروازہ بلاک کردکھا تھا اور مسافروں کو ڈبے میں داخل ہونے نہیں دے رہے تھے ،شکلا کے اصرارکیااور ڈبے میں کسی طرح داخل ہوئے جس پر ان مشتعل مسافروں نے ان کی پٹائی کردی اور ان کا سرکسی وزنی شے کے لگنے کی وجہ سے پھٹ گیا اور اس فاسٹ ٹرین کے اندھیر ی پہنچنے پر صحافی شکلانے گورنمنٹ ریلوے پولیس سے رابطہ کیا ۔انہیں زخمی حالت میں نزدیکی کوپر اسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس نے ان کا بیان قلم بند کرنے کے بعد پولیس نے فردجرم عائد کردی ہے ۔جبکہ میراروڈ اور اندھیری اسٹیشن کے درمیان کے اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی جانچ کررہی ہے تاکہ ان ملزمین کو پکڑا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT