Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین میں چین اور بکنگ آفیس پر سوٹ کیس اڑانے پر دو رہزن گرفتار

ٹرین میں چین اور بکنگ آفیس پر سوٹ کیس اڑانے پر دو رہزن گرفتار

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) ملازمین نے 21 مئی کو دو مختلف مقامات پر چین چھیننے اور سوٹ کیس اڑانے والے افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ریلیز کے مطابق ٹرین نمرب 17213 نرسا پور ۔ ناگرسول شرڈی ایکسپریس کے جنرل کمپارٹمنٹ میں ایک نامعلوم شخص سفر کررہا تھا ۔ ساتھی مسافر مسز کے ویراونی سے باسر ریلوے اسٹیشن سے ٹرین

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) ملازمین نے 21 مئی کو دو مختلف مقامات پر چین چھیننے اور سوٹ کیس اڑانے والے افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ریلیز کے مطابق ٹرین نمرب 17213 نرسا پور ۔ ناگرسول شرڈی ایکسپریس کے جنرل کمپارٹمنٹ میں ایک نامعلوم شخص سفر کررہا تھا ۔ ساتھی مسافر مسز کے ویراونی سے باسر ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے چھوٹنے کے بعد سونے کی چین چھین لی اور چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں حفاظتی دستہ کا عملہ کے بکشا پتی ہیڈکانسٹبل ، آر پی ایف اور کاچی گوڑہ پوسٹ کے دو کانسٹبلس نے ٹرین میں داخل ہو کر مسافرین کی مدد سے اس رہزن کو پکڑلیا ۔ چین کو مالک کے حوالے اور ملزم کو جی آر پی نظام آباد کے حوالے کردیا گیا اور اسی طرح 21 مئی کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف اور جی آر پی کی مشترکہ ٹیم نے سوٹ کیس اڑانے والے رہزن کو بینکنگ آفس / حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا اور کیس رجسٹرڈ کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT