Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹرین نے جے سی بی کو روند دیا ، کوئی جانی نقصان نہیں

ٹرین نے جے سی بی کو روند دیا ، کوئی جانی نقصان نہیں

مدہول /6 جنوری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)یشونتھ پور تا اندور جا نے والی سو پر فا سٹ ایکسپریس ٹرین نمبر19301نے کل شام ریلوے لائن پر کا م کر رہے ایک جے سی بی کو روند ھ دیا اس حا دثہ میں کسی بھی جانی نقصان ہو نے کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی ہے لیکن ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا تفصیلا ت کے مطابق یشو نتھ پور سو پر فاسٹ ایکسپریس جو کہ نا ند یڑ ، باسر ، نظام آباد سے ہو کر اندور جاتی ہے مذکورہ ٹرین سو پر فاسٹ ٹر ین ہو نے کی وجہ سے دھر م آباد سے نکلنے کے بعد 5 کیلو میٹر کے فاصلے پر محکمہ ریلوے کی جا نب سے مر متی کام کیا جارہا تھا پٹری کا کام کر رہے مزدور یا عہدیداران کو ٹرین کی آمد کی اطلاع نہیں تھی کیو نکہ مذکورہ ٹرین ہفتہ میں ایک دفعہ اس روٹ سے چلتی ہے ٹرین اپنی رفتاری کے ساتھ پٹری پر دوڑ رہی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین زیر تعمیر کام کے مقام پر آپہنچی اور جے سی بی کو روند ڈالا اس حا دثہ میں متعدد مزدور زخمی ہو نے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے تا دم تحریر حا دثہ پر ٹرین رکی ہوئی تھی اور اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ ریلوے کے اعلی عہدیداران اور ایمر جنسی خدمت مہیا کی گئی تھی تین گھنٹہ تک مقام حادثہ پر ٹرین رکنے سے ٹرین میں سوار مسافرین کو مشکلا کا سامنا کر نا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT