Wednesday , August 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹرین ٹکٹس پر اہم معلومات کی پرنٹنگ

ٹرین ٹکٹس پر اہم معلومات کی پرنٹنگ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلویز کی جانب سے ٹرین ٹکٹس پر مقامی زبان میں اہم معلومات پرنٹ کیے جارہے ہیں ۔ اس کی شروعات میں ان ریزروڈ ٹکٹنگ سسٹم ( یو ٹی ایس ) کے ذریعہ جاری کئے جانے والے ان ریزروڈ ٹکٹس پر کنٹرا کے اضافہ کے ساتھ معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ابتداء یہ سہولت میسور ، بنگلورو اور ہبلی اسٹیشنس پر شروع کی گئی ہے ۔ جسے مرحلہ واری انداز میں کرناٹک کے تمام دیگر اسٹیشنس پر وسعت دی جائے گی ۔ ٹرین جہاں سے روانہ ہوگی اس اسٹیشن ، اس کی منزل کا نام ، کلاس اور میل ایکسپریس / پاسنجر کے نام کو اب انگلش اور ہندی کے ساتھ کنڑا میں بھی پرنٹ کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT