Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ٹرین کی زد میں آنے سے شیرنی کی موت

ٹرین کی زد میں آنے سے شیرنی کی موت

جوناگڑھ، 15ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں امریلی ضلع کے راجولا علاقے میں ٹرین کی زد میں آنے سے آج ایک شیرنی کی موت ہوگئی ۔محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق وڈلی اور چاروڈیا گاؤں کے درمیان پیپاواؤ بندرگاہ کے قریب ریلوے لائن کو پار کرتے ہوئے ایک شیرنی ٹرین کی زد میں آگئی اور جائے حادثہ پر ہی اسکی موت ہوگئی ۔ مردہ شیرنی کی عمر دو سال بتائی جارہی ہے ۔اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں ۔ ایسے حادثات کو روکنے کے لئے ، ریل پٹریوں کی گھیرابندی کے منصوبہ پر عمل درآمد ابھی تک نہیں ہوسکا ہے ۔

 

کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل
سرینگر ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے کشمیر چیف ابو اسماعیل کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے وادی کشمیر میں چلنے والی ریل خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کردی ہیں۔ابو اسماعیل کو سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی سہ پہر گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ آری باغ نوگام میں اپنے ساتھی چھوٹا قاسم کے سمیت ایک مختصر مسلح تصادم میں ہلاک کیا۔ ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں جنگجو رواں برس 10 جولائی کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یاتریوں کی بس پر ہوئے حملے میں ملوث تھے ۔ اس حملے میں کم از کم 8 امرناتھ یاتری ہلاک جبکہ ڈیڑھ درجن دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT