Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

جڑچرلہ۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ بادے پلی اسٹیشن سنگل گڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کی تفصیلات کے مطابق40سالہ رنگیا کل دوپہر 2:30 بجے ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ تروپتی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس موقع پر جڑچرلہ ریلوے پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی او

جڑچرلہ۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ بادے پلی اسٹیشن سنگل گڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کی تفصیلات کے مطابق40سالہ رنگیا کل دوپہر 2:30 بجے ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ تروپتی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس موقع پر جڑچرلہ ریلوے پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ جڑچرلہ منتقل کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں مقامی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیر مجاز ریت کی منتقلی
بچکنڈہ۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل میں مانجرا ندی سے غیر مجاز ریت ٹریکٹرس میں منتقل کی جارہی ہے روزانہ صبح 6بجے کے اوقات میں مانجرا ندی سے کئی ٹریکٹرس ریت منتقل ہورہی ہے۔ بچکنڈہ منڈل میں ریت کے کاروبار کافی عروج پر دکھائی دے رہے ہیں۔عہدیدار بھی رشوت لیتے ہوئے خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں۔اگر ایسے ہی ریت منتقل کی جاتی رہے گی تو آئندہ گرما میں زیر زمین پانی کی سطح گھٹ جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT