Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ٹرین کی زد میں آکر تین خواتین سمیت چار ہلاک

ٹرین کی زد میں آکر تین خواتین سمیت چار ہلاک

سوان 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام )بہار میں مشرق وسطی ریلوے کے سیوان ۔ تھاوے ریل ڈویژن پر کچہری اسٹیشن کے نزدیک ایک ریلوے پل پر ٹرین کی زد میں آجانے سے تین خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ 55075 سیوان گورکھپور پسنجر ٹرین سیوان جنکشن سے کچہری اسٹیشن پہنچ رہی تھی جسے پکڑنے کے لئے مقامی لوگ ریلوے پل سے گزر رہے تھے تبھی پیچھے سے دوسری ٹرین آگئی جس کی زد میں آجانے سے تین خواتین سمیت ایک بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین میں خوشبو نشا، سرسوتی دیوی، مولا نشا اور منا شامل تھے ۔ اس حادثے میں اسلم انصاری شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے پٹنہ ریفر کیا گیا ہے ۔ مہلوکین کا تعلق گوپال گنج ضلع کے کوچائکوٹ تھانے کے ہسنا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT