Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے حدود میں دو افراد نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ ایک خاتون ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 22 سالہ سرینواس چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا پرانے شہر کے علاقہ اپوگوڑہ کا ساکن نے کل دبیرپورہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 20 سالہ وینکٹ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم ظہیرآباد علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے گھٹکیسر اور بی بی نگر کے درمیان ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلی ۔ تاکہ ان کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 48 سالہ خاتون انیتا جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن بھاسکر کی بیوی فتح نگر علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT