Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی

ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) صنعت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 40 سالہ کرشنا راؤ جو پیشہ سے میوہ فروش تھا، ناراپلی گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص اکثر حالت نشہ میں اپنے مکان پہونچتا تھا اور بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ 5 اکٹوبر کو اس نے جھگڑے کے بعد اپنا مکان چھوڑ دیا اور پراسرار طور پر چلا گیا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے صنعت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT