Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / ٹرین کے سامنے کودکر جوڑے نے جان دیدی‘ ایک سال کی بچی پلیٹ فارم پر اپنے والدین کی منتظر

ٹرین کے سامنے کودکر جوڑے نے جان دیدی‘ ایک سال کی بچی پلیٹ فارم پر اپنے والدین کی منتظر

حیدرآباد۔جمعرات کی صبح ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں میدک کے برہمن پلی ریلوے اسٹیشن پر جوان جوڑے نے ریلوے پلیٹ فارم پر ایک اپنی ایک سالہ معصوم بچی کو چھوڑ کر برق رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا ئی اور خودکشی کرلی ۔

نعش کے جیب سے ملے ادھار کارڈ کی بناء پر متوفی کی شناخت 27سال کے اونڈینڈو کاشی رام کی حیثیت سے کی گئی ہے تو نظام آباد میں پاماجا واڑی کو ساکن تھا اور اس کی بیوی کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

ریلوے پولیس نے متعلقین کو اطلاع فراہم کرنے کے بعد مسخ نعشوں کو توپران کے علاقائی اسپتال منتقل کیا ۔ انتہائی اقدام کی اصل وجہہ اب تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس متوفیوں کے رشتہ داروں کا انتظار کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT