Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹرین کے نیچے آکرخاتون کی خودکشی

ٹرین کے نیچے آکرخاتون کی خودکشی

مکہ راج پیٹ۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامائم پیٹ کے قریب واقع اکنا پیٹ ریلوے اسٹیشن کے عقب میں نامعلوم خاتون ٹرین کے نیچے آکربرسر موقع ہلاک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اکنا پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب میں سکندرآباد تا نظام آباد جانے والی ریل کے نیچے آکر 52 سالہ خاتون نے خودکشی کرکے برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ بعد ازاں ریلوے پولیس نے اس حادثہ کے تعلق سے بعد پنچنامہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متوفیہ خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔ متوفیہ خاتون کی جس کسی کو بھی شناخت ہو تو پولیس کو مطلع کرنے کو کہا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مشتبہ نعش دستیاب
مکہ راج پیٹ۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منوہر آباد منڈل کے موضع کالاکل کے مضافات میں نامعلوم شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی۔ اطلاع کے مطابق قومی شاہراہ 44 پر واقع موضع کالاکل کے مضافات میں 45 سالہ نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ منوہر آباد پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT