Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹرین ۔ بس حادثہ پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

ٹرین ۔ بس حادثہ پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

حیدرآباد 24 جولائی ( آئی این این ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ماسائی پیٹ میں پیش آئے ٹرین ۔ بس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ گورنر نرسمہن کے نام اپنے پیام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں اس حادثہ میںاسکولی بچوں کی موت پر شدید صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے فوری طور پر راحت اور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت بھی دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک طلبا کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔ انہوں نے شدید زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT