Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹرین ۔ بس حادثہ ‘ مہلوکین کو ریلوے کی 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیا

ٹرین ۔ بس حادثہ ‘ مہلوکین کو ریلوے کی 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیا

نئی دہلی 24 جولائی ( پی ٹی آئی ) وزارت ریلوے نے آج تلنگانہ کے ضلع میدک میں ماسائی پیٹ میں پیش آئے ٹرین ۔ بس حادثہ میں مہلوک اسکولی طلبا کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ایک بیان دیتے ہوئے وزیر ریلوے مسٹر ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ اس حادثہ میں جملہ 18 طلبا ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپئے اور شدید زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کے علاوہ معمولی زخمیوں کو 20 ہزار روپئے ایکس گریشیا ادا کی جائیگی ۔ تلنگانہ ارکان پارلیمنٹ نے اس رقم کو معمولی قرار دیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ معمول کا طریقہ ہے اور یہ ایکس گریشیا ہے ۔ ریلوے کی جانب سے دیگر امور کا بھی انتظام کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT