ٹریپل آئی کے 30 طلبہ ناسا ریسرچ سنٹر امریکہ کیلئے منتخب

مدہول /22 مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ضلع عادل آباد حلقہ مدہول کے باسر میں موجودانٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمشین ٹکنالوجی راجیو اگا ند ھی کے 30طلباء ورلڈ ریسر چ سنٹرناسا امریکہ کیلئے منتخب ہو ئے واضح رہے کہ گذشتہ سال ڈسمبر میں ورلڈ ناسا ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ جات میںحصہ لیتے ہوئے نمایا ںمقام حاصل کیا طلباء و طالبات کو نیشنل ائرونوٹکس اینڈاسپیس ایڈمنسٹریشن National Aeronautics & Space Administration) ) NASA) )کی جا نب سے ورلڈ سطح پر انعامات دئے جا ئینگے جس کیلئے ان طلباء و طالبات کو امریکہ میں قائم ناسا میں شرکت کرنا ہو گا واضح رہے کہ ماہ ڈسمبر میں منعقد ہو نے والے Arbital Satelments Constest میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ایک ڈیزائن تیار کیا تھاجس کا عنوان’’ دیگر سیاروں میں انسانی وجود‘‘ ہے اس ڈیزائن کو ناسا امریکہ نے منتخب کیااورجاریہ ماہ کی 18 تاریخ کو فہر ست جاری کی اور اس فہرست میں ٹریبل آئی ٹی کے 30 طلباء و طالبات جن میں مسلم طلباء و طالبات بھی شامل ہے ٹریبل آئی ٹی باسر کے طلباء کا تیارکردہ پروجیکٹ ’’شری چکرا ‘‘ اور ایان یکتا کو پہلا مقام اس کے علاوہ اوستھا ناکو تیسرا مقام ملا ’’شری چکرا‘‘ خلائی تحقیق میں 6 طلباء ،ایان 9 ، یکتا میں 10 ، اوستھا نامیں 5 طلباء کو شامل کیا گیا طلباء کو ناسا امریکہ کی جانب سے منتخب کیئے جانے پرڈائر یکٹر و لکچرس ، انتظامیہ و طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی اندرا پر تھا امرتھیا پر اجیکٹ ناسا کیلئے منتخب کئے جا چکے ہیں جس میں تین طلباء و طالبات کا انتخاب عمل میں آیا تھا لیکن امسال 30 طلباء و طالبات کو فہرست میں شامل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT