Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹریکٹر انجن کی جانچ میں زخمی شخص کی موت

ٹریکٹر انجن کی جانچ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز)ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا جو اس ٹریکٹر کا مالک اور ڈرائیور تھا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص سدھاکر جوکوکا پیٹ علاقہ کا ساکن ٹریکٹر چلایا کرتا تھا۔ کوکا پیٹ کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت سے ملبہ کی منتقلی کا کام کررہا تھا اس ٹریکٹر کی ٹرالی ہائیڈرالک ٹکنالوجی کی تھی جو بند نہیں ہورہی تھی ۔ ٹرکٹر سے اتر کر ہائیڈرالک انجن کے اسپرنگ کی جانچ کے دوران سدھاکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT