Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹریکٹر حادثہ میںڈرائیور ہلاک

ٹریکٹر حادثہ میںڈرائیور ہلاک

حیدرآباد ۔21فبروری ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک شخص ٹریکٹر سمیت گڑھے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26سالہ مہیش جو آئی ایس سدن علاقہ کا ساکنتھا ؎ پیشہ سے ٹریکٹر ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ آج صبح یہ شخص کنٹراکٹر کے ساتھ کام میں مصروف تھا کہ بڑے گڑھے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

محبت میں ناکامی پر
نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد ۔ 21فبروری ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک نوجوان نے محبت میں ناکامی کے بعد خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ پون کمار جو طالب علم تھا اور بودھا نگر علاقہ کے ساکن وینکٹ رمنا کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ چند دنوں سے یہ لڑکا تعلیم میں کمزور ہوگیا تھا اور اس کا تعلیمی مظاہرہ خراب تھا ۔ ذرائع کے مطابق پون محبت میں ناکامی کے بعد غم زدہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT