Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹریکٹر سے نیچے گر کر نوجوان فوت

ٹریکٹر سے نیچے گر کر نوجوان فوت

کوٹگیر۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھوی سرینواس نامی 19سالہ نوجوان گزشتہ رات ٹریکٹر سے نیچے گرکر فوت ہوگیا۔ رورل سرکل انسپکٹر رامودھر ریڈی کے بموجب دھان کی فصل سے لدے ٹریکٹر پر سوار سرینواس حادثاتی طور پر پھسل کر زمین پر گرپڑنے کا واقعہ گزشتہ رات ایڈپلی منڈل کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا۔ جائے واقعہ پر ایڈ پلی اور رنجل سب انسپکٹر سرینواس اور سریش نے پہنچ کر معائنہ کیا۔ بعد ازاں ضابطہ کی کارروائی کی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بودھن ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

مندر کا اکزیکیٹو آفیسر رشوت لیتے
ہوئے گرفتار
حیدرآباد۔/15اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے اکزیکیٹو آفیسر کنگٹی ملیشورم سوامی ٹمپل کھمم کو آج ماتحت ملازم سے 10ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ PRC2005 کے فوائد کی منظوری کیلئے یہ رشوت طلب کی گئی تھی۔ بعد ازاں انہیںاے سی بی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT