Wednesday , December 12 2018

ٹریکٹر سے گرکر ڈرائیور ہلاک

سرپورٹاؤن۔9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن میں ٹریکٹر سے گرکر ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن منڈل کے گاؤں آچلی میںآج تالاب کے تعمیراتی کاموں کو ٹریکٹروں کے ذریعہ انجام دیا جارہا تھا اور ایک ٹریکٹر اوپر سے نیچے گڑھے میں گرنے کی وجہ سے ٹریکٹر ڈرائیور ہری رام متوطن راجستھان شدید زخمی ہوگیا اور زخمی ڈرائیور کو سرکاری دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران ٹریکٹر ڈرائیور فوت ہوگیا ۔ سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس ایم پراوین کمار نے کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT