Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹریکٹر فصل کی کٹائی والی مشین میں تبدیل انجینئرنگ گریجویٹ کا کارنامہ

ٹریکٹر فصل کی کٹائی والی مشین میں تبدیل انجینئرنگ گریجویٹ کا کارنامہ

حیدرآباد 22فروری (یواین آئی )فصل اگانے کے لئے کسانوں کو ہونے والے اخراجات کے پیش نظر ان اخراجات کو کم کرنے کے لئے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ گریجویٹ روی کرن نے اپنے ٹریکٹر کو فصل کی کٹائی والی مشین میں تبدیل کردیا۔روی کرن کو کاشکار میں کافی دلچسپی ہے ۔متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسان فصل کی کٹائی کی مشین خرید نہیں سکتے کیونکہ ایسی مشینوں کی قیمت کافی اونچی ہوتی ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے روی نے کسانوں کے مفاد میں ایک نیا طریقہ کار اپناتے ہوئے اپنے ٹریکٹر کو فصل کی کٹائی کی مشین میں تبدیل کردیا۔روی کرن کی جانب سے تیار کردہ فصل کی کٹائی کے مشین کے استعمال کے ذریعہ کسان اب روزانہ دو ہزار تا تین ہزار روپئے بچاسکتے ہیں۔روی کرن کی اس مساعی کی کسانوں نے ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT