Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ بولنگ رینکنگ آر اشون کا دوسرا مقام برقرار

ٹسٹ بولنگ رینکنگ آر اشون کا دوسرا مقام برقرار

دوبئی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آف اسپنر آر اشون نے آئی سی سی ٹسٹ بولرس رینکنگ میں اپنا دوسرا رینک برقرار رکھا جبکہ کوئی ہندوستانی ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل نہیں ہے ۔ اشون دوسرے نمبر پر اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ اول نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کیلئے ٹسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 925 پوائنٹس کے ساتھ اول نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے یونس خان پانچواں مقام حاصل کرسکے ہیں۔ ٹسٹ آل راونڈرس میں اشون اول نمبر پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور اسٹیورٹ براڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔
انڈر 16 فٹبال یوتھ کپ
ہندوستان کو کرو یا مرو کی صورتحال
واسکو 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر 16 آل انڈیا فٹبال فیڈریشن یوتھ کپ میں ہندوستان کو کل کوریا کے خلاف کرو یا مرو کی صورتحال کا سامنا ہے ۔ ہندوستان کو پلے آف تیسرے مقام حاصل کرنے کل لازمی جیت کی ضرورت ہے ۔ تنزانیہ اور امریکہ کے خلاف ہندوستان نے کافی امیدوں کے ساتھ آغاز کیا تھا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT