Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ تاریخ کی تیز ترین سنچری مکالم کے نام

ٹسٹ تاریخ کی تیز ترین سنچری مکالم کے نام

کرائسٹ چرچ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ بیٹسمین برنڈن مکالم جس برق رفتار بیاٹنگ کے لئے مشہور ہیں، آج اُنھوں نے اُس کی ایک اور بہترین مثال پیش کرتے ہوئے ٹسٹ تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرلی۔ آسٹریلیائی بیٹسمین جوش ہیزلووڈ کو وائیڈ میڈ آف پر چھکا لگاتے ہوئے مکالم نے نہ صرف 54 گیندوں میں سنچری اسکور کی بلکہ ویون رچرڈس کی جانب سے 1986 ء اور مصباح الحق کی جانب سے 2014 ء میں 56 گیندوں میں بنائی جانے والی ٹسٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ مکالم جوکہ اپنے کرئیر کا 101 واں اور آخری مقابلہ کھیل رہے ہیں، انھوں نے اِس مقابلہ کے پہلے دن اپنے کیرئیر کی بارہویں اور ریکارڈ سنچری اُس وقت شروع کی جب اِن کی ٹیم 32/3 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی۔

مکالم کی یہ ریکارڈ سنچری ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالنے میں بھی اہم رول ادا کیا جیسا کہ مکالم نے اپنی اِس اننگز کے دوران 79 گیندوں کا سامنا  کرتے ہوئے 21 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 145 رنز اسکور کئے۔ ٹسٹ تاریخ کی جتنی بھی تیز ترین سنچریاں اسکور ہوئی ہیں اُن میں اکثریت ایسی وکٹوں پر بنائی گئی ہیں جہاں بیٹسمنوں کے لئے رنز بنانا آسان رہا لیکن مکالم نے ٹسٹ کی تیز ترین سنچری ایک ایسی وکٹ پر اور وہ بھی ٹیم کے لئے نازک صورتحال میں بنائی جہاں بیٹسمنوں کے لئے رنز اسکور کرنا مشکل کام تھا۔ ایک جانب جہاں مکالم انتہائی برق رفتار بیاٹنگ کررہے تھے وہیں ونڈے میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ رکھنے ولے کوری اینڈرسن نے بھی 66 گیندوں میں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کرتے ہوئے مکالم کا بہترین ساتھ دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ نے 57گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کرتے ہوئے 65.4 اوورس میں ٹیم کے مجموعی اسکور 370 رنز میں اہم رول ادا کیا۔ آسٹریلیا کے لئے نیتھن لائن نے 10 اوورس میں 61 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ بولروں میں ہیزل ووڈ 98 رنز، جیمس پیٹنسن 82 رنز اور جیمس برڈ نے 66 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام پر آسٹریلیائی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کے نقصان کے بعد 57/1 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ وارنر 22 گیندوں میں 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ پر جیو برنس 27 رنز اور عثمان خواجہ 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے واحد کامیابی ٹرینٹ بولٹ نے حاصل کی جنھوں نے 6 اوورس میں 18 رنز دیئے۔

TOPPOPULARRECENT