Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کو شدید نقصان

ٹسٹ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کو شدید نقصان

دبئی ۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی نئی سالانہ ٹسٹ درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی کی نئی سالانہ درجہ بندی میں پاکستان کو کافی فائدہ ہوا ہے    اور2012-13ء  کے سیزن میں جنوبی افریقہ سے ہوئی شکست حذف ہو گئی ہے جبکہ سری لنکا کے ہاتھوں 2-0 سے ہونے والی شکست کے اثرات بھی 50 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔ تاہم اس نئی درجہ بندی کا سب سے زیادہ نقصان جنوبی افریقہ کو اٹھانا پڑا کیونکہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ملنے والی فتوحات حذف ہو گئی ہیں جس سے ان کو بہت بڑا دھکا لگا اور وہ درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو بھی نئی درجہ بندی میں کافی نقصان ہوا کیونکہ ان کی نیوزی لینڈ، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف فتوحات اب اس فہرست کا حصہ نہیں رہیں۔ اب آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کے درمیان نشانات کا فرق 29 نشانات  سے گھٹ کر صرف 8نشانات تک رہ گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم پاکستان سے ایک درجہ اوپر دوسرے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ، چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT