Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا حشر دیکھ کر نیوزی لینڈ فکرمند

ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا حشر دیکھ کر نیوزی لینڈ فکرمند

شارجہ ۔ 2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ شین بونڈ کہتے ہیں کہ پاکستان سے سیریز ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گی، گرین کیپس ملک میں نہ ہونے کے باوجود اپنی پسندیدہ کنڈیشنز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ابوظبی میں ہو گا، اس وقت پاکستا

شارجہ ۔ 2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ شین بونڈ کہتے ہیں کہ پاکستان سے سیریز ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گی، گرین کیپس ملک میں نہ ہونے کے باوجود اپنی پسندیدہ کنڈیشنز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ابوظبی میں ہو گا، اس وقت پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلیا کی حالت دیکھ کر نیوزی لینڈ کی پریشانی بڑھ گئی ہے، بولنگ کوچ شین بونڈ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا، ہمارا ایک سال فیلڈ میں کافی اچھا گزرا جبکہ میزبان ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ہمیں اسکے ساتھ مقابلے سے علم ہو گا کہ بطور ٹیم کہاں کھڑے ہیں اور مستقبل میں ہمیں مزید کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مشکل ٹیم رہی اور اپنے ملک میں نہ ہونے کے باوجود وہ پسندیدہ کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے، جہاں اس کا سامنا کرنا کافی مشکل ہو گا، پاکستانی ٹیم میں چند نوجوان لڑکے بھی شامل ہو گئے جنھیں ہم زیادہ نہیں جانتے ہیں، ہم یہاں پر تازہ دم پہنچے ہیں جبکہ پاکستان آسٹریلیا کیساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیل رہا ہے، اس طرح ٹیم لگاتار اس طرز کے پانچ میچز میں حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دبئی میں 17 نومبر سے شروع ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26 نومبر سے شارجہ میں شیڈول ہے۔ کیویز کے پاکستان اے سے تین روزہ ٹور میچ کا بدھ سے آغازہو گا، شین بونڈ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، انھوں نے پاکستانی اٹیک سے بچنے اور ان پر اٹیک کرنے کیلیے جو تجربات کیے وہ ہمارے بھی کافی کام آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT