Tuesday , December 11 2018

ٹسٹ میں رن آوٹ،پاکستان نمبرون

دبئی ۔26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی ایک مرتبہ پھر سے مضحکہ خیز انداز میں رن آوٹ ہو ئے۔ وہ رن لینے کے لئے آدھی پچ تک دوڑ آئے لیکن جب انہوں نے بابر اعظم کو رن لیتے نہیں دیکھا تو واپس لوٹے لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی۔ ویسے صرف اظہر ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی ٹیم رن آوٹ کے مسئلہ سے پریشان ہے۔ گزشتہ دو سال کے پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹسٹ کرکٹ میں رن آوٹ کے معاملہ میں پہلے مقام پر ہے۔ اس دوران 16 ٹسٹ میں پاکستان کے 13 بیٹسمینس رن آوٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ہر میچ میں ان کا رن آوٹ 0.18 فیصد کا ہے جو دیگر ممالک کے مقابلہ کافی خراب ہے۔ رن آوٹ ہونے کے معاملہ میں بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے۔ وہیں دوسری جانب ہندوستان 8 ویں نمبر پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT