Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ٹلرسن اور لاروف کے درمیان شام کے موضوع پر تبادلہ خیال

ٹلرسن اور لاروف کے درمیان شام کے موضوع پر تبادلہ خیال

نیویارک ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے روسی ہم منصب سرگی لاروف سے ملاقات کرتیہ وئے شام میں جاری تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہیکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے سرگی لاروف بھی یہاں تشریف لاچکے ہیں۔ نیویارک کے رشین مشن میں دونوں قائدین کی ملاقات ہوئی۔ بعدازاں دونوں ہی قائدین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے مصروف ہوجائیں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین نے شام میں فوجی کارروائیوں کو مسدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور سفارش کی کہ جنیوا معاہدہ کے مطابق عمل کرتے ہوئے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچایا جائے جو دراصل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے عین مطابق ہے۔ اس موقع پر ٹلرسن نے امریکہ اور روس کے موجودہ تعلقات کو تاریخی نوعیت کا بتاتے ہوئے کہا کہ اب سردجنگ کا زمانہ نہیں رہا جہاں جیسے کو تیسا والا رویہ دونوں ممالک نے اختیار کر رکھا تھا۔ یاد رہیکہ امریکہ نے حال ہی میں روس کو سان فرانسسکو، نیویارک اور واشنگٹن میں اپنے سفارتخانوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT