Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ٹلرسن اور مودی کا دہشت گردی سے لڑنے کا عہد

ٹلرسن اور مودی کا دہشت گردی سے لڑنے کا عہد

شمالی کوریا میں سفارتخانہ برقرار، بہترین فوجی ٹیکنالوجی کی فراہمی کا تیقن
نئی دہلی ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن کی بحالی کا عہد کیا۔ وزیراعظم نے صدر امریکہ کی جنوبی ایشیاء پالیسی کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دہشت گردی کے صفائے، دہشت گرد انفراسٹرکچر اور محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمہ کا مشترکہ مقصد رکھتا ہے۔ قبل ازیں وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی جس میں سشماسوراج نے ٹلرسن سے کہاکہ ہندوستان شمالی کوریا میں اپنا سفارتخانہ برقرار رکھے گا کیونکہ وہ تعلیمات اور دیگر کے شعبوں میں چینلس کھلے رکھنا چاہتا ہے۔ وزیردفاع نرملا سیتارامن سے وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن کی ملاقات کے دوران ٹلرسن نے سیتارامن کو تیقن دیا کہ وہ ہندوستان کو بہترین دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا کیونکہ ہندوستان پورے علاقہ کو صیانت فراہم کرنے میں اپنا حصہ ادا کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ وزیردفاع نرملا سیتارامن نے وزیردفاع امریکہ جیمس مٹیس سے بھی ملاقات کی اور باہمی مشترکہ مفادات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سشماسوراج نے ٹلرسن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس میں ان سے شمالی کوریا کے ساتھ امریکہ اور ہندوستان کے رویہ میں اختلافات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے سفارتخانہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT