Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ٹلرسن سے میرے اچھے تعلقات:ڈونالڈٹرمپ

ٹلرسن سے میرے اچھے تعلقات:ڈونالڈٹرمپ

واشنگٹن،8اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں ،لیکن وہ سخت ہوسکتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنے خیال کا اظہار کیا۔لیکن انہوں نے اس بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دیں۔این بی سی نے اس ہفتہ خبر دی تھی کہ مسٹر ٹرمپ کے قومی صلاح کار اور پنٹاگن میں کابینی حکام کے ساتھ ایک کانفرنس میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے برسر عام صدر پرتنقید کی تھی اور انہیں بے وقوف کہا تھا۔تاہم بعد میں مسٹر ٹلرسن نے صدر ڈونلڈ کو بے وقوف کہنے سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھ نوارٹ نے کہا کہ وزیر خارجہ اس طرح کی زبان کااستعمال نہیں کرتے اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے بارے میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں کہا۔

TOPPOPULARRECENT