Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / ٹلرسن کا اچانک دورۂ کابل اشرف غنی سے ملاقات

ٹلرسن کا اچانک دورۂ کابل اشرف غنی سے ملاقات

کابل ۔23 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے آج اچانک افغانستان کا دورہ کیا اور صدر اشرف غنی سے واشنگٹن کے نئے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ انھوں نے اس موقف کااعادہ کیا کہ افغانستان میں امن کی برقراری کیلئے کابل حکومت اور دیگر علاقائی پارٹنرس کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔ یہ ملاقات کابل کے بگرام ایرفیلڈ نارتھ پر ہوئی جو امریکہ کاافغانستان میں سب سے بڑا اڈہ ہے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ طالبان کے خلاف لڑائی جاری رہے گی ۔ ٹلرسن کل اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط کو معمول پر لایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT