Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / ٹلرسن کی لبنان کے وزیراعظم حریری سے ملاقات

ٹلرسن کی لبنان کے وزیراعظم حریری سے ملاقات

واشنگٹن،8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج پیرس میں لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری سے ملاقات کریں گے ۔وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔دونوں لیڈران کے درمیان بین الاقوامی لبنان حامیوں کی میٹنگ کے دوران یہ ملاقات ہوگی۔اس گروپ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین ملک شامل ہیں۔بیان کے مطابق مسٹر ٹلرسن لبنان کی حکومت کے علاوہ دیگر ملکوں سے حزب اللہ گروپ کے خلاف متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کریں گے ۔مسٹر حریری نے منگل کو اپنا استعفیٰ منسوخ کردیا تھا۔اس سے پہلے ایک ماہ تک چلے طویل بحران کے تحت مسٹر حریری نے ریاض سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیاتھا اور کئی ہفتوں تک لبنان سے باہر رہے تھے ۔مسٹر حریری کی اتحادی حکومت نے عرب ملکوں میں جاری تنازعہ سے باہر رہنے کی تصدیق کی ہے ۔واضح رہے کہ لبنان میں مسٹر حریری کی اتحادی حکومت کو ایران کے حزب اللہ گروپ کی حمایت حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT