Friday , July 20 2018
Home / دنیا / ٹلر سن کا دورہ میانمار، روہنگیا بحران پر بات چیت

ٹلر سن کا دورہ میانمار، روہنگیا بحران پر بات چیت

واشنگٹن ۔ /2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن جاریہ ماہ میانمار کا اپنا اولین دورہ کریں گے تاکہ روہنگیا بحران پر سینئر سرکاری عہدیداروں سے ریاست راکھین میں روہنگیا کے انسانی بحران پر تبادلہ خیال کرسکیں ۔ امریکہ میانمار کی جمہوری تبدیلی کی تائید کرتا ہے لیکن 6 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان صرف بنگلہ دیش کو ریاست راکھین میں مذہبی تشدد کے بعد اپنی جان کے خوف سے فرار ہوچکے ہیں ۔ ٹلر سن صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ہمراہ جاریہ ہفتہ کے ختم پر ایشیاء کے 5 ممالک کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT