Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹماٹر اور ہری مرچ کے دام بڑھ گئے

ٹماٹر اور ہری مرچ کے دام بڑھ گئے

حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) ٹماٹر اور ہری مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اوران کی خریدی صارفین کے جیب پر بھاری بوجھ بن گئی ہے۔ بتایا گیا ہیکہ مارچ و اپریل میں شدید گرمی اور ماہ مئی میں ماقبل مانسون بارش اس کی وجوہات ہیں۔ شہر کے ریئیل مارکٹ میں ٹماٹر کی قیمت فی کیلو 65 روپئے ہوگئی۔ سکندرآباد کے مونڈھا مارکٹ سمیت بڑے مارکٹس میں ٹماٹرفی کیلو 50 روپئے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ گرما کے اختتام پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ غیرمتوقع ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر مختلف قیمتیں ہیں۔ اسٹاک میں کمی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بتائی گئی ہے۔ کرنول اور تلنگانہ کے مقامات پر ماقبل مانسون بارش کی وجہ سے پیداوار کم ہوئی ہے۔ ناسک اور بنگلور سے اسٹاک منگایا جارہا ہے۔ گذشتہ ہفتہ ٹماٹر کا بھاؤ 25 روپئے فی کیلو تھا۔ رئیل اسٹورز پر ہری مرچ کے دام بڑھ گئے۔ تاہم بڑے مارکٹس میں ہری مرچ نصف کم قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔ ہری مرچ کے دام 70 روپئے فی کیلو ہوگئے۔ سینک پوری میں تو ہری مرچ 130 روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT