Saturday , November 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ٹماٹر کی دلچسپ کہانی

ٹماٹر کی دلچسپ کہانی

پیارے بچو! آپ نے ٹماٹر ضرور کھائے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹماٹر پھل ہے یا سبزی ، عام طور پر لوگ اسے سبزی سمجھتے اور کہتے ہیں ۔ ایک دفعہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سپریم کورٹ کو یہی فیصلہ کرنا پڑا تھا کہ ٹماٹر کیا ہے ؟ علم نباتات کی رو سے ٹماٹر پھل ہے ۔ اس میں شک کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ لیکن ٹماٹر کو سوپ ، سوس اور کیچ اپ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
علاوہ ازیں اس کو غذائی اعتبار سے ہم بہت سے طریقوں سے استعمال کرتے ہیں ۔ ابتداء میں جنوبی امریکہ کے ممالک ہیرو ایکوڈار اور بولیوپا میں جنگلی ٹماٹر پیدا ہوئے تھے ۔ کرسٹوفر کو لمبس کے نئی دنیا دریافت کرنے سے بہت پہلے میکسکو میں ٹماٹوں کی کاشت شروع ہوگئی تھی اور غالباً میکسکو کے ٹماٹر ہی تھے جن کو یوروپ کے لوگوں نے پہلی مرتبہ دیکھا تھا ۔ سب سے پہلے ٹماٹر کی کاشت 1554 ء میں اٹلی میں کی گئی تھی جہاں اس کو ’’ یومی ڈورو‘‘ یاہنری سیب کہا گیا تھا ۔ ماہرین نباتات ٹماٹر کو بہت مفید بتاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ٹماٹر کو اگر سالن میں ڈالنے کے بجائے سلاد کے طور پر ہلکاسا نمک لگاکر کھایا جائے تو یہ صحت کیلئے حد درجہ مفید ہے اور صاف خون بننے میں مدد دیتا ہے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ٹماٹر میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو ایک سیب میں ہوتی ہیں ۔ اس کا مسلسل استعمال جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT