Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ٹماٹر کی قیمت آئندہ دو ماہ تک اونچی رہے گی

ٹماٹر کی قیمت آئندہ دو ماہ تک اونچی رہے گی

نئی دہلی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام)ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیل مارکٹ میں ٹماٹر 80 روپئے تا 100 روپئے فی کیلو گرام فروخت ہورہا ہے اور یہ صورتحال آئندہ دو ماہ تک برقرار رہے گی۔ اگست کے ختم تک مارکٹ میں نئی فصل آنی شروع ہوگی۔ بارش کے بعد اچھی فصل کی توقع کی جارہی ہے۔ عام طور پر جون ، ستمبر کے دوران ہر سال ٹماٹر کی قیمت مہنگی ہی رہتی ہے اور گذشتہ 15 دن سے مارکٹ میں ٹماٹر بہت زیادہ قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ٹماٹر مدرڈیری آوٹ لیٹس پر 58 روپئے فی کیلو گرام ٹماٹر فروخت کیا گیا جبکہ گودریج نیچر باسکٹ مال میں 80 روپئے فی کیلو گرام ٹماٹر فروخت کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT