Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ٹماٹر کے بعد مٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

ٹماٹر کے بعد مٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

چندی گڑھ ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیاز اور ٹماٹر کے بعد اب مٹر کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا جب کہ پنجاب اور ہریانہ  میں اس کی قیمت 160 روپئے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ تاجروں نے بتایا کہ چند دن قبل مٹر کی قیمت 90 تا 100 روپئے فی کلو تھی ۔ لیکن اب تک کی سب سے زیادہ قیمت 160 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ دونوں ریاستوں اور ان کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں ٹھوک فروش تاجروں نے بتایا کہ مٹر کی طلب میں اضافہ کے باعث قیمت بڑھ گئی ہے جب کہ اس کی پیداوار میں کمی بھی ایک وجہ ہے ۔ دریں اثناء ٹماٹر کی قیمت بھی 60 روپئے تک پہنچ گئی جو کہ گذشتہ ہفتہ 35 روپئے کلو تھی ۔ جب کہ گاجر 50 روپئے اور بنیس 70 روپئے فی کلو اور پیاز 40 روپئے کلو فروخت کی جارہی ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ماہ تک ترکاریوں کی قیمت میں اضافہ برقرار رہے گا اور نئی فصل آنے کے بعد گراوٹ کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT