’’ٹمپر‘‘ ہندی ری میک کے بعد اب اس کی تامل میں بھی ری میکنگ

تلگو میں این ٹی آر جونیر اسٹار ٹمپر اور ہندی میں رنویر سنگھ اسٹار سمبھا کے بعد اب تمل میں ٹمپر کی شوٹنگ تیزی سے کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ میں سمبھا اور تمل میں آیوگیاکے نام سے اسے ری میک کیا جارہا ہے۔ تمل میں ری میک فلم آیوگیا میں مرکزی کردار کو اسٹار ہیرو وشال نبھا رہے ہیں۔ اسے مشہور پروڈیوسر ٹھاگور مدھو پروڈیوس کررہے ہیں۔ حال ہی میں فلم آیوگیا کی پہلی جھلک کو ریلیز کیا گیا جس میں ہیرو وشال کافی نئے لک میں نظر آرہے ہیں۔ ہاتھ میں بیر کی بوتل کے ساتھ پولیس کی جیپ میں بیٹھے ہوئے وشال کا انداز ان کے چاہنے والوں کو پسند آرہا ہے۔ ان پوسٹرس سے ظاہر ہوجاتا ہے کہ وشال اس میں کس طرح کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم آیوگیا کا ڈائرکشن وینکٹ موہن کررہے ہیں۔ اس میں ایک اہم کردار میں ڈائرکٹر کے ایس روی کمار بھی نظر آئیں گے۔

پردیپ سرکار اب مختصر فلمیں بنائیں گے

فلم ڈائرکٹر پردیپ سرکار اب بالی ووڈ کی ایک شارٹ فلمیں بنانے جارہے ہیں۔ پردیپ کی یہ فلم انٹرنیشنل او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھی جاسکیں گی۔ تین شارٹ فلموں کے اس سیریز میں تین فلم ڈائرکٹر اپنی فلمیں شامل کریں گے۔ اس میں سے ایک فلم پردیپ سرکار کی جانب سے ڈائرکٹ کی جائے گی۔ ان کی یہ فلم طے شدہ شادی پر ہے۔ اس میں ہیروئین کے کردار میں پن لیکھا ہوں گی جو بنگالی خاتون ہوں گی۔ فلم کی تمام شوٹنگ کولکتہ میں کی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT