Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / ٹنڈر میں لفظ بیف کا استعمال مجلس بلدیہ ممبئی کی وضاحت

ٹنڈر میں لفظ بیف کا استعمال مجلس بلدیہ ممبئی کی وضاحت

ممبئی۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو عاجلانہ بنیاد پر وضاحت جاری کرنی پڑی جبکہ اس کے ایک اشتہار میں جو زو میں جانوروں کیلئے چار سربراہ کرنے کیلئے اشتہار دیا گیا تھا اور مجلس بلدیہ کے اشتہار میں لفظ (بیف) استعمال کیا گیا تھا۔ مجلس بلدیہ نے وضاحت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیف کا مطلب بھینس کا گوشت ہے جبکہ عوام پر بیف کا لفظ گائے کے گوشت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے ذبیحے اور استعمال پر ممبئی میں امتناع عائد کیا گیا ہے۔ مجلس بلدیہ کا یہ اشتہار بائیکلہ زو کے جانوروں کو چارہ فراہم کرنے کے بارے میں تھا۔ بی جے پی کے گروپ لیڈر منوج کوٹک نے بلدیہ کے کمشنر اجوے مہتا کو چہارشنبہ کے دن مکتوب روانہ کرتے ہوئے ٹنڈر کی اس اطلاع کے بارے میں وضاحت طلب کی تھی اور اشتہار دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ربط پیدا کرنے پر ڈائرکٹر وائیکلہ زو سنجے ترپاٹھی نے وضاحت کی۔

TOPPOPULARRECENT