Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئنٹی 20 ایونٹ کا انعقاد، محمد یوسف کی پی سی بی پر تنقید

ٹوئنٹی 20 ایونٹ کا انعقاد، محمد یوسف کی پی سی بی پر تنقید

کراچی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پی سی بی پر ورلڈ کپ 2015ء سے عین قبل گھریلو ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے انعقاد کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ یوسف نے جیو سوپر چینل سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ نظریہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اب جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ منعقد شدنی ہے اس

کراچی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پی سی بی پر ورلڈ کپ 2015ء سے عین قبل گھریلو ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے انعقاد کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ یوسف نے جیو سوپر چینل سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ نظریہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اب جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ منعقد شدنی ہے اس سے عین قبل پی سی بی نے ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ 50 اوورس کے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف 2 یا 3 ٹوئنٹی مقابلے کھیلنے ہیں جبکہ 50 اوورس کا ورلڈ کپ سر پر ہے۔ یاد رہے پی سی بی نے علاقائی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کا 17 تا 28 ستمبر منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT