Tuesday , December 11 2018

ٹوئنٹی 20 میں بے خوف بولنگ کی جائے : ہربھجن

ممبئی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں غلطی کیلئے کوئی جگہ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ مختصر طرز کی کرکٹ میں بولر کو چاہئے کہ وہ بے خوف ہوکر بولنگ کرے اور کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی ہمت افزائی کی جائے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کررہے ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز

ممبئی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں غلطی کیلئے کوئی جگہ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ مختصر طرز کی کرکٹ میں بولر کو چاہئے کہ وہ بے خوف ہوکر بولنگ کرے اور کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی ہمت افزائی کی جائے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کررہے ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں خطرناک حریف بیٹسمین کریس گیل کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک انتہائی اہم کامیابی دلوائی۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ اس تیز رفتار کرکٹ میں آپ خود کو محفوظ اس لئے تصور نہیں کرسکتے کیونکہ مختصر طرز کی کرکٹ میں تیزی سے رنز بنانا بنیادی حقیقت ہے تاہم بولر کو بے خوف ہوکر بولنگ کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT