Thursday , December 13 2018

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بہتر واپسی کریں گے : مشفق الرحیم

میرپور ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ میں متواتر چار ناکامیوں سے میزبان ٹیم تنقیدوں کی زد میں ہے لیکن ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ ٹیم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بہتر واپسی کرے گی جو 10 دنوں کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ سری لنکا کے خلاف آخری مقابلہ میں شکست پر مایوس نظر آئے مشفق الرحیم نے کہا کہ اس مقابلہ میں کامیابی ک

میرپور ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ میں متواتر چار ناکامیوں سے میزبان ٹیم تنقیدوں کی زد میں ہے لیکن ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ ٹیم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بہتر واپسی کرے گی جو 10 دنوں کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ سری لنکا کے خلاف آخری مقابلہ میں شکست پر مایوس نظر آئے مشفق الرحیم نے کہا کہ اس مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوسکتے تھے کیونکہ ایشیاء کپ میں صدفیصد ناکامی سے کھلاڑیوں کے حوصلے پسند ہوئے ہیں لیکن امید ہیکہ ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم ذہنی اور جسمانی طور پر تروتازہ ہوکر ایک نئی شروعات کرے گی۔ بنگلہ دیش کیلئے اہم اوپنر تمیم اقبال، آف اسپنر سوہگ غازی اور فاسٹ بولر مشرف مرتضیٰ کی واپسی سے بنگلہ دیش کی ٹیم مزید مستحکم اور متوازن ہوگی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کا 16 مارچ کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا اور یہ اصل ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے کھیلے جانے والے کوالیفائرس مقابلے ہوں گے۔

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے مزید کہاکہ ایشیاء کپ میں ہم نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق مظاہرے نہیں کئے ہیں لیکن امید ہیکہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہمارے مظاہرے بہتر ہوں گے۔ میزبان کپتان کے بموجب ٹیم نے بہتری دکھائی ہے اور مجموعی طور پر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی صدفیصد مظاہرہ کررہا ہے اور مجھے خوشی ہے یہ دیکھ کر کہ کھلاڑیوں کے میدان میں اور میدان کے باہر برتاؤ بہتر ہیں۔ سری لنکا کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اگر ٹیم نے 35 رنز مزید اسکور کئے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ ٹیم کیلئے یہ پہلو ہمیشہ ہی مایوس کن ہوتا ہیکہ بہتر مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ہم 30 تا 35 رنز مجموعی اسکور میں کم اسکور کرتے ہیں جس کا ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ میںٹیم بدقسمت ہے۔

TOPPOPULARRECENT