Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں بابر اعظم سرِ فہرست

ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں بابر اعظم سرِ فہرست

دبئی ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کو ان کے گھریلو میدان میں 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے کے بعد جہاں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک بن گیا وہیں پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم بھی عالمی نمبر ایک بیٹسمین بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 54.50 کی اوسط سے سب سے زیادہ 109 رنز اسکور کیے ہیں جہاں ان کا بہترین اسکور 50 رنز رہا۔سیریز میں اچھی کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق بابر اعظم ا?سٹریلیا کے آرون فنچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 786 نشانات کے ساتھ عالمی نمبر ایک بیٹسمین بن گئے جبکہ فنچ 784 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بیٹسمینوں کی فہرست میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی 776 نشانات کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو 773 نشانات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔یاد رہے فہرست میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی دوسرا پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 20 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر 718 نشانات کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں سرِ فہرست بولر بن گئے جبکہ افغانستان کے نوجوان اسپنر راشد خان 717 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولروں کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں تاہم شاداب خان 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اس فہرست میں 12ویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈکو شکست دے کر عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT