Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئنٹی20 سیریز،آج ہند۔سری لنکا پہلا مقابلہ

ٹوئنٹی20 سیریز،آج ہند۔سری لنکا پہلا مقابلہ

مقابلہ کا آغاز شام 7 بجے
کٹک۔19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) روہت شرما کی کپتانی میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کل سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے میدان میں اترے گی جہاں اس کے کئی کھلاڑیوں کے پاس اپنے انفرادی ریکارڈ قائم بہتر کرنے کے بھی مواقع ہوں گے ۔ہندستان نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف 1۔2 سے تین میچوں کی ونڈے سیریز جیتی جبکہ اس سے قبل وہ تین میچوں کی ٹسٹ سیریز0۔1 سے جیت چکا ہے ۔کوہلی کی غیر موجودگی میں اب قائم مقام کپتان روہت کے کندھوں پرٹوئنٹی۔20 سیریز میں بھی جیت دلانے کی ذمہ داری ہے اور ان کے پاس ممبئی انڈینس کو متعدد مرتبہ خطاب دلوانے کا تجربہ ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے اسی برس سری لنکا کے خلاف اسی کے میدان پر واحد ٹوئنٹی20 کھیلا تھا اور اس میں کامیابی حاصل کی تھی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ دورخی ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سیریز ہو چکی ہیں جس میں ہندستان نے کبھی بھی شکست نہیں جھیلی ہے ۔لیکن اس مرتبہ اس کے پاس گھریلومیدان پر سری لنکا کو0۔3 سے کلین سویپ کا موقع ہے ۔بہترین فارم میں چل رہی میزبان ٹیم کا حوصلہ کافی بلند ہے جبکہ سری لنکا پر اب سیریز کے ساتھ عزت بچانے کا بھی دباؤ ہے ۔سری لنکا کی ٹیم کو اپنے میدان پر اسی برس ہوئی گھریلو سیریز میں تینوں فارمیٹس میں ہندستان سے شکست جھیلنی پڑی تھی لیکن وہ ہندستان کی زمین پر موجودہ سیریز میں بھی کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے ایسے میں اس کے پاس بھی واپسی کا یہ سنہری موقع ہے ۔ حالانکہ اس فارمیٹس میں اس کی حالیہ کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے اور اسے اسی سال یو اے ای میں پاکستان سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں 3۔0 سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وہیں اس سیریز میں اب اس کے تجربہ کاربولر لستھ ملنگا کو آرام دیا گیا ہے جبکہ سرنگا لکمل بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہے ۔ سچت پاتھیرانا اور چترنگا ڈي سلوا کے طور پر اس کے پاس آل راؤنڈر تو ہیں لیکن اکیلا دھننجے کے طور پر واحد اسپنر ہے ۔بیٹنگ میں کشال پریرا، سدیرا سمروکرما، دانشکا گناتھیلاکا اور اپل تھرنگا ٹاپ آرڈر کے دعویداروں میں ہے ۔کشال نے جون میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلا ہے لیکن ان کی غیر موجودگی میں نروشن ڈکویلا اہم رہے ۔فاسٹ بولروں میں لکمل اور ملنگا کی غیر موجودگی میں دشمنتا چمیرا اور نوان پردیپ سے امیدیں ہوں گی۔ جہاں سری لنکا کی بیٹنگ اوربولنگ میں کافی استحکام دکھائی دے رہا ہے وہیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہندوستانیکھلاڑیوں میں مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما، لوکیش راہول، دنیش کارتک، منیش پانڈے جیسے اچھے اسکورر بھی موجود ہیں جبکہ اسپن میں اس کی نظریں پھر سے یجویندر چہل اور کلدیپ یادو پر ٹکي ہیں۔ونڈے سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے روہت پر رن بنانے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی اور آغاز میں راہول ان کے اچھے ساتھی ہو سکتے ہیں۔ وہیں مڈل آرڈر میں تجربہ کار دھونی کو پوزیشن سنبھالنی ہوگی۔ دھونی کو ٹوئنٹی20 میں سریش رینا کو پیچھے دھکیل کر تیسرا سب سے زیادہ اسکورر بننے کا موقع ہے جن کے ابھی تک 1281 رن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT