Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئنٹی20 صرف جارحانہ بیٹسمینوں کا کھیل نہیں:آملہ

ٹوئنٹی20 صرف جارحانہ بیٹسمینوں کا کھیل نہیں:آملہ

نئی دہلی۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے کلیدی  کھلاڑی  ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی20  کرکٹ صرف جارحانہ بیٹسمینوں کا کھیل نہیں بلکہ ہر طرز کا کھلاڑی اس میں کامیاب ہوسکتا ہے۔اوپنر نے مزید کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا مزاج مختلف ہوتا ہے لیکن کھیل کی بنیاد ایک ہی ہوتی ہے، تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کرتے ہیں، بہت سارے کھلاڑی زوردار شاٹ کھیلتے ہیں جبکہ کچھ موقع کی مناسبت سے کھیلتے ہیں۔ہاشم آملہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔جنوبی افریقی سابق کپتان آملہ نے کہا کہ روایتی بیٹسمینس شروع میں کچھ وقت لیتے ہیں لیکن ہر طرز کی کرکٹ میں مختلف پہلو ہوتے ہیں جو ہمیں جتنا ہوسکے جلد وکٹ پر جمنے کیلئے موقع فراہم کرتے ہیں۔ آئی پی ایل میں اپنے پہلے سیزن میں ہاشم آملہ نے 56 گیندوں پر 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم پہلے ہی ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔آئی پی ایل میں گزشتہ کئی برسوں سے موقع فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر پورا یقین ہے کہ ہر چیز کے پیچھے کوئی وجہ ہوتی ہے اور یہ سال میرے لئے رحمت ہے۔مجھے ہمیشہ آئی پی ایل میں کھیلنے کی خواہش تھی لیکن ہمیشہ کچھ اور کام کرنے ہوتے تھے، امید ہے کہ میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی سے قبل کچھ رنز بنا پاؤں۔ ورلڈ ٹوئنٹی20 میں جنوبی افریقی ٹیم شاندار کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم ہاشم آملہ نے نصف سنچریاں بنا کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ہاشم آملہ کو شروع میں صرف ٹسٹ کا بیٹسمین کہا جاتا تھا لیکن انھوں نے اپنی بہترین بیٹنگ کی بدولت ونڈے اور ٹوئنٹی20 کرکٹ میں بھی اپنا مقام بنا لیا ہے وہ ونڈے کرکٹ میں تیز ترین رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں اور اس فہرست میں انہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT