Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹ : اکشئے نے بنوایا جوہو بیچ پر بیت الخلاء

ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹ : اکشئے نے بنوایا جوہو بیچ پر بیت الخلاء

ممبئی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار اکشئے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ذریعہ ممبئی کے ایک دوسرے سمندری ساحل پر کھلے میں قضائے حاجت کرنے کی تصویر بھیجنے پر مشہور جوہو بیچ پر موبائیل ٹوائلٹ (گشتی بیت الخلاء ) کو بنوانے کی ضمانت لی ہے۔ کے وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر پرشانت گائیکواڑ کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکار نے ممبئی میونسپل کارپریشن کو ایک خط لکھ کر موبائیل ٹوائلٹ بنوانے اور اس کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے سے آگاہ کیا تھا لہذا ہم نے اداکار کے اس اقدام کا استقبال کرتے ہوئے جوہو بیچ پر چار دن قبل ٹوائلٹ بنوایا ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ٹوائلٹ پر آئے 10 لاکھ روپئے کے اخراجات کو اداکار نے ادا کیا ہے اور یہ ٹوائلٹ کوئی بھی شخص بغیر کسی ادائیگی کے استعمال کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی اس کی درستگی کیلئے آگے آتا ہے تو سہولت کے استعمال کرنے پر ادائیگی کی شرط لگائی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار اکشئے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کھلے میں رفع حاجت کے معاملے کو ٹوئٹر پر اٹھایا تھا اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص کی تصویر پوسٹ کی تھی جوکہ کھلے میں رفع حاجت کررہا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئنکل کی یہ پوسٹ ایک مہینے کے بعد آئی تھی جب کہ شہر کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT