Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئٹر پر آئی سی سی کا دلچسپ پیغام

ٹوئٹر پر آئی سی سی کا دلچسپ پیغام

دبئی ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے ٹوئٹر کی جانب سے تمام صارفین پر 140 الفاظ کی حد ختم ہونے پر دلچسپ پیغام جاری کیا۔ آفیشل اکاؤنٹ پر آئی سی سی نے 280 الفاظ لکھنے کی اجازت پر سوشل ویب سائٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سری لنکا کے چمندا واس، نروشن ڈکوویلا، رنگنا ہیراتھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کے مکمل طویل نام جاری کئے جن کو اب پیغام میں شامل کیا جا سکے گا۔یاد رہے کہ پہلے ٹوئٹر اپنے صارفین کو پیغامات کے حصول و ترسیل کے لئے 140 الفاظ کے پیغامات تحریر کرنے کی سہولت فراہم کرتا تھا لیکن اب اس نے اس حد میں مزید 140 الفاظ کا اضافہ کردیاہے۔

موفرح کو نائٹ ہڈ ایوارڈ
لندن ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)چارمرتبہ کے اولمپک گولڈمیڈلسٹ برطانوی ایتھلیٹ موفرح کو برطانیہ کے قومی اعزاز نائٹ ہڈ ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔ بکنگھم پیلس تقریب میں ملکہ الزبتھ نے موفرح کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن ہے۔

TOPPOPULARRECENT