Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / ٹوئٹر پر وزیراعظم کی مقبولیت ، ہندوستان کی مریخ مہم کی کامیابی میں فیجی کے حصہ کی ستائش، مودی کی وطن واپسی

ٹوئٹر پر وزیراعظم کی مقبولیت ، ہندوستان کی مریخ مہم کی کامیابی میں فیجی کے حصہ کی ستائش، مودی کی وطن واپسی

نئی دہلی۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر پر پیغامات کا انتظار کرنے والوں کی تعداد اب 8 کروڑ ہوگئی ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور پوپ بھی مائیکرو بلاگنگ سائیٹ پر مقبولیت کے اعتبار سے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں صدر اوباما 4 کروڑ 30 لاکھ شائقین کے ساتھ پہلے مقام پر تھے۔ ان کے بعد پوپ فرینسیز کے شائقین کی تعداد

نئی دہلی۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر پر پیغامات کا انتظار کرنے والوں کی تعداد اب 8 کروڑ ہوگئی ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور پوپ بھی مائیکرو بلاگنگ سائیٹ پر مقبولیت کے اعتبار سے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں صدر اوباما 4 کروڑ 30 لاکھ شائقین کے ساتھ پہلے مقام پر تھے۔ ان کے بعد پوپ فرینسیز کے شائقین کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ تھی۔ سووا سے موصولہ اطلاع کے بموجب فیجی کے دورہ سے استفادہ کرتے ہوئے وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی نے آج جنوبی بحرالکاہل کے اس چھوٹے سے جزیرہ کی قوم سے اظہار تشکر کیا کہ اس نے ہندوستان کی مریخ مہم کو پہلی ہی کوشش میں کامیاب بنانے کے سلسلے میں اپنا حصہ ادا کیا ہے اور خلا میں علاقائی تعاون کے لئے ہندوستان کو ایک مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی اظہار تشکر ہندوستانی عوام کی جانب سے ہندوستانی سائنس دانوں کی میزبانی کرنے اور جاریہ سال کے اوائل میں ہندوستان کی مریخ مہم میں تعاون کرنے پر فیجی کے عوام کی احسان مندی کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے فیجی کی پارلیمنٹ ، فیجی قومی یونیورسٹی میں فیجی کے وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے تین قومی 10 روزہ دورہ کے اختتام پر وہ آج فیجی سے ہندوستان واپس روانہ ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT