Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ٹوئیٹر پر مودی کے مداحوں میں اضافہ

ٹوئیٹر پر مودی کے مداحوں میں اضافہ

کولکتہ ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے گذشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹوئیٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 16.4 ملین تک پہنچ گئی۔ اس کے باوجود وہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خاں سے پیچھے ہیں۔ سوشیل میڈیا فورم نے 2015ء میں ٹوئیٹر شخصیتوں کے زیادہ سے زیادہ مداحوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بگ بی امیتابھ بچن 18.1 ملین مداحوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ جاریہ سال نریندر مودی تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ اقتدار پر فائز ہونے سے پہلے یہ تعداد صرف 4 ملین تھی جس میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس فہرست میں سوپر اسٹار شاہ رخ خان 16.5 ملین مداحوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ شاہ رخ خاں نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے اور ان کے ایک ٹوئیٹ کو اس سال کے دوران سب سے زیادہ دوبارہ ٹوئیٹ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT