Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ پولینڈ کے رافیل ماجکا نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ پولینڈ کے رافیل ماجکا نے جیت لیا

پیرس20جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)پہاڑی راستوں پرمشتمل ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ پولینڈ کے رافیل ماجکا نے جیت لیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا14واں مرحلہ پہاڑی راستوں پر مشتمل تھا جس کی وجہ سے سائیکلسٹوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجو کہ 177کلو میٹر پر مشتمل تھا۔پولش سائیکلسٹ رافیل ماجکا نے مقررہ فاصلہ 5گھنٹے، 8 منٹ اور 27 سیکنڈس میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔رافیل ماجکا 13ویں مرحلے میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔13ویں مرحلے میں اٹلی کے ونچیزو نیبالی نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔وہ 14ویں مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ وہ مجموعی برتری کے ساتھ اب بھی ا یلو جرسی پر قابض ہیں۔

TOPPOPULARRECENT