Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ٹوسٹ ماسٹرز کلب

ٹوسٹ ماسٹرز کلب

بین الاقوامی سطح پر چلنے والی سماجی تنظیم ’’ٹوسٹ ماسٹرز کلب‘‘ کے سینئر رکن سید الرحمن سال 2015-16 ء کیلئے ڈیویژن ڈائرکٹر منتخب کئے گئے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سید ضیاء الرحمن اس سے قبل بھی کلب کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ ڈیویژن ڈائرکٹر کے انتخابات پچھلے ہفتہ بنرجی میڈیکل کالج جدہ کے ہال میں ہوئے۔ ڈیویژن ڈائرکٹر ضیاء الرحمن کے تحت تین زون اور 12 کلبس ہوں گے ۔ یہ کلبس بنیادی طور پر شخصیت سازی اور کمیونٹی خدمات انجام دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں ان کلبس کی ممبرشپ تین لاکھ 13 ہزار ہے۔ 126 ممالک میں قائم ان کلبس میں 14 ہزار چھ سو پچاس افراد نے تربیت حاصل کی ۔ اس تربیت سے نہ صرف لوگوں میں قائدانہ اور تقریری صلاحیت پیدا ہوتی ہے بلکہ ان میں حد درجہ کا اعتماد پیدا ہوتا ہے جس سے وہ اپنے کاروبار یا ملازمت میں ترقی حاصل کرنے کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ کلبس زیادہ تر انگریزی زبان میں اپنی سرگرمیاں چلاتے ہیںلیکن دنیاکی دیگر زبانوں کے کلبس قائم ہیں۔ سعودی عرب میں دمام اور ریاض شہر میں اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT